بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پر امن رہیں، فواد حسن فواد

اسلام آباد: وزیراعظم کمیٹی کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات ،کمیٹی نے بلوچ یکجیتی کمیٹی کی خواتین شرکاء سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کمیٹی نے ان کی شکایات سنی ، تمام قانونی اور منصفانہ مسائل و خدشات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا کہ اچھی خبر لیکر آئے ہیں، مظاہرین کو ایچ نائن اور پھرایف نائن پارک کی تجویزدی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 23 دن سے کچھ خواتین و حضرات پریس کلب کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے، کچھ مقامی افرا نے چہرے ڈھانپ کر صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پر امن رہے،چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے۔ خواتین ارو جن کی شناخت ہوگئی ہے ان کو رہا کردیا گیا ہے، صرف وہ لوگ تحویل میں ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی۔ فواد حسن فواد نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔