آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔، فوٹو سوشل میڈیا
آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔، فوٹو سوشل میڈیا

ایم کیوایم رہنما انیس ایڈووکیٹ اوررضا ہارون ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ا س موقع پر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہرِ قائد کی ترقی، خوش حالی، قیامِ امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا چارٹر آف کراچی شہرِ قائد کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے، ہم کراچی والوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ان روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرت کے سوداگروں نے چھین لیا تھا۔