شاپنگ مال کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس سمیت فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کو اطلاع دی، فائل فوٹو
شاپنگ مال کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس سمیت فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کو اطلاع دی، فائل فوٹو

امریکا، شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا

فلوریڈا : امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا ۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علاقے ایسٹرو میں قائم کوکونٹ پوائنٹ مال میں ایک 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے۔

Video Alligator takes a stroll through outdoor shopping mall - ABC News

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبے مگرمچھ کو دیکھ کرشاپنگ مال کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس سمیت فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کے اہلکار مگر مچھ کو شاپنگ مال سے نکال کر لے گئے۔