ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند برقرار

لاہور (اُمت نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے فیصل آباد، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔