اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ٹی آئی وکلاء بلے کے نشان کی بحالی کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار سے آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس درخواست کو پہلے ہی C.P7/2024 نمبر لگا چکا ہے۔
پی ٹی آئی وکلاء میں بیرسٹر گوہر اورحامد خان شامل ہیں، جنہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کہا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، اس فوری طور پر سماعت کی جائے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔