کراچی: حماس کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی شاہراہ فیصل پر ”غزہ ملین مارچ“ کیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مارچ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ عوام فلسطینی مسلمانوں کی مدد، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور بہتر مستقبل کیلئے انتخابات میں بزدل حکمرانوں کو مسترد کریں اور ترازو پر مہر لگائیں، غزہ میں بچوں اور خواتین کو بیدردی سے شہید کیا جارہا، مسلم حکمران امریکا کی خوشنودی کیلئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ ہم اسرائیلی، امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے، حماس کے مجاہدوں، القسام بریگیڈ اور اہل غزہ کو بھلایا نہیں، الاقصیٰ طوفان اسرائیل کو شکست دے گا، حکمران پارٹیاں امریکا اور اسرائیل کی آلہ کار ہیں، انہیں فلسطین کے شہید بچے نظر نہیں آتے۔ نگراں وزیراعظم سن لیں مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل نہیں، صرف فلسطین کی ریاست ہے۔