ایران میں پاکستانی حملے کے بعد آگ لگی ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے، فوٹو سوشل میڈیا
ایران میں پاکستانی حملے کے بعد آگ لگی ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے، فوٹو سوشل میڈیا

حملے میں مارے گئے افراد ایرانی شہری نہیں تھے، ایران کا اعتراف

تہران :پاکستان کی جانب سے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کی ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کردی ہے۔ سرکاری خبرر ساں ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ مارے گئے افراد ایرانی شہری نہیں تھے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق ایران کے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی سیکیورٹی گورنر نے بتایا کہ سراوان میں ہونے والے دھماکوں میں 3 خواتین اور 4 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے بھی 7 افراد کے مارے جانے کی خبر تھی تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مارے گئے افراد ایران کے شہری نہیں تھے۔

ارنا کے مطابق سیستان کے ڈپٹی گورنر جنرل علی رضا مرحمتی نے بتایا کہ حملہ ایرانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 5 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 35 منٹ) پر کیا گیا جس میں ایران کے سرحدی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی حکام کو حملے کا علم اس وقت ہوا جب کئی دھماکے سنے گئے۔

ایرانی ڈپٹی گورنر کا کہنا تھا کہ ایک حملے میں متعدد دھماکے ہوئے اور سات افراد مارے گئے جب کہ ایک اور حملے بعد میں قریبی علاقے میں ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔