اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ حامد خان چیئرمین پی ٹی آئی بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی اس لیے وہ میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن، شعیب شاہین، حامد خان تینوں ایک گروپ کا حصہ ہیں، پارٹی کے کچھ لوگ چاہتے تھے میں بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاؤں جب مجھے احساس ہوا یہ سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں یہ سب کر رہے ہیں، تب میں نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا جو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا۔