اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 23 جنوری کو سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔لارجر بینج میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی شامل ہیں۔