اسلام آباد(اُمت نیوز)گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک دیا۔
لیکن اس سماعت کیلئے پیشی پر جس انداز میں بشریٰ بی بی پیش ہوئیں اس پر لوگوں نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔
بشری بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے مناظر۔ بشری بی بی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے عدت میں نکاح کیس کے ٹرائل پر آج سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک دیا pic.twitter.com/1ePl4f7nYn
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) January 19, 2024
سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کی عدالت آمد کے مناظر پر مبنی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں ایک چھتری تلے چلتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ایک شخص نے تھامی ہوئی ہے اور ان کے گرد سکیورٹی گارڈز بھی موجود ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بنا دھوپ کے چھتری تلے گھومنے پر کئی سوالات داغ دیے، جبکہ کچھ نے قیاس آرائیاں بھی کیں۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ آج اسلام آباد میں بارش ہو رہی تھی؟
جبکہ کچھ نے چھتری تھامنے کو ’غلامی‘ اور اس کا ’نیکسٹ لیول‘ قرار دیا۔
ایک صارف نے تو اس کالی چھتری کو جادو ٹونے سے ہی جوڑ دیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح کیس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔