سندھ : الیکشن ڈیوٹی،سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے پر21 کروڑ لگیں گے

کراچی: نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں کے کھانے پر21 کروڑسے زائد رقم خرچ ہوگی جبکہ گاڑیوں کے ایندھن کیلئے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے،مختص فنڈزمیں 5 کروڑ 48 لاکھ روپے کرایے پرگاڑیوں کے حصول جبکہ 11 کروڑ 62 لاکھ روپے دیگرفورسز کے معاوضہ کیلئے رکھے گئے ہیں،کابینہ نے محکمہ داخلہ کو طعام،ایندھن سمیت دیگراخراجات کی رسیدیں پیش کرنیکی ہدایت کی ہے۔