اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ
نئے رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ نوٹ متعارف کرائے جائینگے، گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد
January 29, 2024 · اہم خبریں
فائل فوٹو
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا۔
نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔