بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو
بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو

پولیس اہلکار اور ساتھی کو رکشے سے اتار کر قتل کردیا گیا

نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے چنگ چی رکشہ سے پولیس اہلکاراور اس کے ساتھی کو اتار کر قتل کردیا۔فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقے خیشگی میں پیش آیا۔

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار اور اس کے چچاز زاد بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے ہونے والوں کی شناخت پولیس اہلکار اشفاق اور اس کے چچا زاد بھائی کاظم کے نام سے ہوئی۔

دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔