کالج انتظامیہ اس معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، رپورٹ مریم نواز کو پیش کردی گئی، فائل فوٹو
کالج انتظامیہ اس معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، رپورٹ مریم نواز کو پیش کردی گئی، فائل فوٹو

مریم نواز نے مریضوں کی منتقلی کیلیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلیےاپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نوازنے کہاکہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،دور درازعلاقوں کےحادثہ متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سرگودھا کے ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ موٹروے پربھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی، پنجاب میں بہت جلد باقاعدہ ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا جائےگا۔