گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کیخلاف درخواست خارج

لاہور: ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی تھی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے دوران سماعت درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی لیکن رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5 سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے۔