ٹائم لائن پر عمل کیا جائے گا،فائل فوٹو
ٹائم لائن پر عمل کیا جائے گا،فائل فوٹو

چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کریں گے، روپیہ مستحکم رہے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چینی مارکیٹ میں رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔

بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پانڈا بانڈز سے مستفید ہوں گے، چین دنیا کی دوسری بڑی بانڈ مارکیٹ ہے، ابتدائی طور پر 250 سے 300 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کیے جائیں گے، بعدازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی، ہم معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری سمت درست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ کا امکان نہیں ، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی،پاکستان کم از کم 3 سال کیلیے آئی ایم ایف پروگرام لے گا، اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے اداروں کا بزنس چلانا نہیں ہے۔ اداروں کو چلانے کے لئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔