بلوچستان، سینیٹ ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس نذیر احمد لانگو نے فیصلہ سنایا۔

March 25, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی، ن لیگی اور آزاد امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔جسٹس نذیر احمد لانگو نے فیصلہ سنایا۔

الیکشن ٹریبونل نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل، ن لیگ کے امیدوار مصلح الدین اورآزاد امیدوار امجد علی صدیقی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔