غیرقانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

March 27, 2024 · قومی
دونوں ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی، فائل فوٹو

دونوں ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی، فائل فوٹو

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔ دونوں ملزمان نے ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی تھی۔