ترکیہ(اُمت نیوز)ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے معاشی مرکز استنبول میں سخت مقابلے کا امکان ہے جہاں استنبول کے میئر امام اوغلو اور اے کے پارٹی کے امیدوار مرات کوروم کے درمیان مقابلہ ہے۔
ترک صدر اردوان نے استنبول میں واپسی کے لیے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
2019ء میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کے اکرم امام اوغلو نے اردوان کی اے کے پارٹی کو شکست دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اردوان اور ان کی اے کے پارٹی دو دہائیوں سے استنبول میں اقتدار میں تھی۔
موجودہ ترک صدر اردوان نے استنبول سے 1994ء میں بطور میئر سیاسی کیریئر شروع کیا تھا۔