چین(اُمت نیوز)چین میں دوسرے روز بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے چنگھائی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے
،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کا مرکز تائیوان کا ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا۔
زلزلے کے باعث تائیوان میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔