اسلام آباد: عمرہ زائرین،سعودی رہائشی اور ورک ویزہ کےحامل مسافروں کیلیےاچھی خبر سامنے آ گئی ہے جہاں قوم ائیرلائن نے خلیجی ریاست کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کیلیے کرایوں میں بیس فیصد جبکہ سعودی رہائشی اور ورک ویزہ والوں کیلیے کرائیوں میں تیس فیصد کمی کی گئی ہے۔
کرایوں میں کمی کا اطلاق7 اپریل سے 11 اپریل تک رہے گا جبکہ پی آئی اے اکانومی کلاس کے کرائے میں 50 ہزارروپے تک کمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب جدہ، مدینہ جانے والے7 سے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ریاض، دمام جانے والے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔
جبکہ لاہور ریجن سے اکانومی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کیا گیا ہے۔کراچی ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کیا گیا ہے۔