ممتاز عالم دین مولانا محمد یعقوب ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مولانا محمد یعقوب دالبندین میں ختم القرآن تقریب میں شرکت کے بعد تفتان جارہے تھے۔
حادثہ دالبندین کے قریب جوجکی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، فائل فوٹو
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب ٹریفک حادثے میں ممتاز عالم دین حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب مولانا محمد یعقوب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔مولانا محمد یعقوب دالبندین میں ختم القرآن تقریب میں شرکت کے بعد تفتان جارہے تھے۔
حادثہ دالبندین کے قریب جوجکی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔