ریلوے نے تاریخ رقم کر دی، 9ماہ میں 66ارب روپے منافع

اسپیشل ٹرینوں کی 100فیصد بکنگ مکمل ہو گئی ،عید اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سی ای او عامر علی بلوچ

April 5, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،9ماہ میں 66ارب روپے منافع کما لیا۔

عید پر بلاتعطل ٹرین آپریشن کیلیے 15لاکھ لٹر ڈیزل بھی خرید لیا گیا، ریلوے کے پاس 10روز کا ڈیزل اسٹاک موجود ہے۔

سی ای او عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرینوں کی 100فیصد بکنگ مکمل ہو گئی ،عید اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیش نظر اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔