ڈیرہ اسماعیل خان(اُمت نیوز)سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔