صدر آصف زرداری کا ترک ہم منصب سے رابطہ

 

اسلام آباد  (اُمت نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ترک ہم منصب کو عید الفطر کی پیشگی مبارک دی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ترک صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔