اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا، شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔
شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے،سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویز فراہم کردیں۔