مودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

 

دہلی (اُمت نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

نریندر مودی مزید کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں خطے میں امن، سلامتی اور خوشحال کو آگے بڑھانے کی وکالت کی ہے۔