سفاک باپ نے بیٹیوں پر فائر کھول دیا،ایک جاں بحق،2زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، فائرنگ کی وجوہات گھریلو تنازع بتائی جاتی ہے۔

April 16, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گھوٹکی میں افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا، سفاک باپ نے بیٹیوں پر فائر کھول دیے جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کی وجوہات گھریلو تنازع بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوکرآیا تھا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے جس کی گ کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔