اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر علی ظفر کو ایوان بالا کیلئے پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بیرسٹر علی ظفر کی بطورپارلیمانی رہنما نامزدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کے بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی سفارش بھی کی گئی ہے۔