ایس ایچ او تھانہ سندھڑی کا کہنا تھا کہ ملزم کی لاش اس کے سسر نے وصول کی تھی، فائل فوٹو
 ایس ایچ او تھانہ سندھڑی کا کہنا تھا کہ ملزم کی لاش اس کے سسر نے وصول کی تھی، فائل فوٹو

سعودی عرب، ہوٹل میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک،95 کی حالت غیر

ریاض: سعودی عرب میں ایک فاسٹ فوڈ  ہوٹل کے کھانے سے 100 کے قریب افراد کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین کے کھانے میں زہر خوانی کے باعث 69 سعودی اور 10 سے غیر ملکی شہریوں کو کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔زہر خوانی سے ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی جب کہ 45 کے قریب کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے تصدیق کہ یہ صورت حال کھانے میں بیکٹیریم کلوسٹریڈیم بوٹولینم کی موجودگی سے پیدا ہوئی جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اکثر افراد کا دم گھٹ جاتا ہے۔