سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں۔ 6ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30فیصد کم ہوئی ہیں۔
May 11, 2024 · قومی
اسلام آباد(اُمت نیوز) ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔
سولر پینل ڈیلرز کے مطابق فی واٹ قیمت 40روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے، مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے ہیں۔
ڈیلرز نے بتایاکہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں۔ 6ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30فیصد کم ہوئی ہیں۔