عام تعطیل کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے پیش نظر کیا گیا ہے،فائل فوٹو
عام تعطیل کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے پیش نظر کیا گیا ہے،فائل فوٹو

پنجاب میں ہیٹ ویو کے باعث اسکولوں میں 7دن کی چھٹی کا اعلان

لاہور: پنجاب میں ہیٹ ویو کے باعث اسکولوں میں 7دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول 25سے 31مئی تک بند رہیں گے،تاہم جن اسکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ امتحانات لے سکیں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں روٹین کی کلاسیں ہو رہی ہیں وہ فوری طور پر سکول بند کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے،آئندہ دس روز تک ہیٹ ویو کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور درجہ حرارت 46یا 47تک جانے کا امکان ہے۔