پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

May 22, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔

سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو گزشتہ سال 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔