کراچی (اُمت نیوز)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کوئی شخص نہیں بلکہ مہاجر لفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔
مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں انتخابی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نورانی کباب پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ہر طرف آزاد امیدوار کھڑے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے آزاد امیدواروں کا میلہ لگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آزاد امیدوار جیت بھی جاتے ہیں تو ان پر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت لازم ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاست کا حق ہے۔
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن میں لفظ مہاجر کو بچانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، اگر لفظ مہاجر کو کراس کیا ہم برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کا جوش خود اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ مہاجر قوم ایک ہے۔