قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 4 فلسطینیوں کو گولی مار دی، فائل فوٹو
قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 4 فلسطینیوں کو گولی مار دی، فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے المواسی میں بمباری،7 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقےالمواسی میں رات بھر بمباری کی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں7 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد بھی شہید ہوئے۔نصیرات کیمپ میں رہائشی گھروں پر بھی اسرائیلی شیلنگ اور ڈرون حملے جاری ہیں۔علاوہ ازیں قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 4 فلسطینیوں کو گولی مار دی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 37 ہزار 300 سے بڑھ چکی ہے۔