معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا، فائل فوٹو
معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا، فائل فوٹو

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات تھوڑی دیر بعد ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پی پی چیئرمین کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔