اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی، فائل فوٹو
اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی، فائل فوٹو

ثانیہ مرزا اور محمد شامی جلد شادی کرنیوالے ہیں، بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

اس کے بعد  اچانک شعیب ملک کا اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان سامنے آیا تھا۔

ثانیہ اور شعیب کے درمیان فروری میں ہونے والی طلاق کے 4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی بولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’مسالہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا جَلد شادی کر سکتا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی۔