فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالیہ حمزہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گری عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مشتعل افراد نے مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا تھا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔