قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے امور پر غور و خوص اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونےو الے اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔