سیکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور(اُمت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئےمتعلقہ ادارے رابطے میں رہیں، سیکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، غیر ملکی باشندوں خاص کر چینی شہریوں کی حفاظت کےاقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کی سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کرنے، وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کر دی، اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئےمتعلقہ ادارے رابطے میں رہیں، سیکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔