5 رکنی لارجر بینچ نظرثانی اپیل پر سماعت پیر کو ساڑھے 11 بجے کرے گا،فائل فوٹو
5 رکنی لارجر بینچ نظرثانی اپیل پر سماعت پیر کو ساڑھے 11 بجے کرے گا،فائل فوٹو

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل ، کیس کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے دائرکی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقررکیا جائے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس آج تک سماعت کیلیے مقرر نہیں ہوسکا، فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کارروائی کی وجہ سے رک چکا ہے، 13 دسمبر سے ابتک کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے کو جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔