صوابی (اُمت نیوز) صوابی کے علاقے گاؤں زیدہ محلہ چنگن خیل میں گھریلو تنازعہ پربھائی نے 3بہنیں قتل کو کردیا ۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے گاؤں زیدہ محلہ چنگن خیل میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے اپنی بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین بہنیں جاں بحق ہو گئیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں زرقا، سنبل اور سونیا دختران عبدالحلیم شامل ہیں جن کی عمریں 24 سال، 22سال، 18سال بتائی جاتی ہیں۔پولیس کے مطابق بہنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے بھائی کا نام نوشاد ہے۔
ریسکیو1122نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان ہسپتال منتقل کردیں،واقعے کے بعد تھانہ زیدہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔