ٹنڈو جام تعلقہ اسپتال میں مسلح افراد کا حمہ، ڈاکٹر زخمی
ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر ظفر شیخ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
July 11, 2024 · قومی
پولیس جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، فائل فوٹو
حیدرآباد میں ٹنڈو جام تعلقہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 10 سے 12 مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔
مسلح افراد اس وقت اسپتال میں داخل ہوئے جب او پی ڈی چل رہی تھی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر ظفر شیخ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت شاہنواز جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، جلد تمام ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔