وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

 

لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی اور سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں آپ کس طرح سے متاثرہ فریق ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ پیر کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔