وہ بہت خوبصورت ہیں لہٰذا وہ مقابلہ چھوڑیں اور واپسی کا جہاز فوری پکڑیں، فائل فوٹو
وہ بہت خوبصورت ہیں لہٰذا وہ مقابلہ چھوڑیں اور واپسی کا جہاز فوری پکڑیں، فائل فوٹو

حد سے زیادہ خوبصورت ہونے پر خاتون کو اولمپکس سے باہر کر دیا گیا

پیرس: بے پناہ حسین و جمیل ہونا کسی بھی خاتون کے لیے باعث فخر ہوتا ہے جو انہیں اپنے اردگرد ایک امتیازی حیثیت بھی دلواتا ہے لیکن پیراگوئین خاتون تیراک لوانا الونسو کا حسن و جمال ان کی خوبی کی بجائے ایک خامی بن گیا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیراگوائے کی تیراک لوانا الونسو کو ان کے ہی ملک نے یہ کہہ کر مقابلے سے آؤٹ کردیا کہ وہ بہت خوبصورت ہیں لہٰذا وہ مقابلہ چھوڑیں اور واپسی کا جہاز فوری پکڑیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوانا الونسو کی خوبصورتی ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا دھیان بٹا رہی تھی۔ وہ اولمپک ولیج کے مراعات سے بھی محروم ہوگئیں اور انہیں ان کے ملک نے واپس بلالیا۔