فاروق ستار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کو افواہ قرار دے دیا

کراچی (اُمت نیوز)مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کو افواہ قرار دے دیا۔

فاروق ستار کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری سرکاری وسائل پر بوجھ ڈالے بغیر عوامی مفادات کے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں اگر کسی گورنر کی قبولیت ہے تو وہ کامران ٹیسوری ہیں۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مُرجھا گئے، کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی خبر بس افواہ ہے۔