اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، ہائی لکس کار سے 30کلو ہیروئن برآمد
موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے، برآمدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر ہے۔
August 11, 2024 · قومی
کراچی(اُمت نیوز)اے این ایف نے کراچی میں واقع ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے قریب کارروائی کے دوران ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30 کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے، برآمدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔