اسلام آباد (امت نیوز)یوم آزادی کے موقع پر مری ڈویلپمنٹ فورم کے چوتھے یومِ تاسیس کی تقریب سترہ میل اسلام آباد میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں گزشتہ چار سال کی کارکردگی رپورٹ شرکاء کے سامنے پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مری ڈیولپمنٹ فورم تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور سماجی شعبے میں بھرپور خدمات انجام دے رہا ہے اور خاص طور پر نوجوانوں کو کیریئر کونسلنگ کے ذریعے نہ صرف عملی میدان میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے بلکہ ہنرمند پروگرام کے تحت مری ڈیویلپمنٹ فورم کے پلیٹ فارم سے اب تک 300 سے زائد نوجوانوں کو ویب ڈویلپرز کی ٹریننگ دی جا چکی ہے جو فری لانسنگ کے ذریعے خود بھی روزگار کما رہے ہیں اور بے شمار دیگر نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اعظم جمیل،چئیرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ، چائلڈ اسپیشلسٹ جنید جہانگیر عباسی، ،نو منتخب صدر ایم ڈی ایف ثاقب محمود عباسی،سینئر صحافی سجاد عباسی اور دیگر تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
علاوہ ازیں فورم کے تحت کم وسائل رکھنے والے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ مختلف کالجز اور جامعات کے ساتھ مشترکہ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات کی صلاحیتیں نکھارنے اور انہیں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ماہرین کی سربراہی میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔فورم کے تحت وقتاً فوقتا” مختلف علاقوں میں طبی کیمپ لگائے جاتے ہیں جہاں مقامی لوگوں کو چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں بلڈ کیمپ کے ذریعے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کےلئے خون کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔تقریب میں مری ڈیولپمنٹ فورم کے نو منتخب صدر ثاقب محمود عباسی کی حلف برداری بھی ہوئی۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر اعظم جمیل،چئیرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی و راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جنید جہانگیر عباسی، ادیب و شاعر راشد عباسی، گروپ ایڈیٹر روزنامہ امت سجاد عباسی نے بھی خطاب کیا جبکہ فورم کے روح رواں نعمان عباسی اور حماد سکندر نے انتظامی امور کی نگرانی کے فرائض انجام دیے۔
تقریب کے بعد غیر رسمی گفتگو