آسٹریا: شدید بارشیں، سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل

آسٹریا(اُمت نیوز)آسٹریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ویانا میں ریکارڈ بارشوں کے بعد متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں اور سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔