بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، فائل فوٹو
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کی 3 وکٹیں جلد گِر گئیں

راولپنڈی: پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 16 رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلادیشی بالرز کو کھیلنے میں ناکام رہے، اوپنر عبداللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

پاکستان نے 15اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر53رنز بنا لیے، صائم ایوب 28اور سعود شکیل18رنز پر کھیل رہے ہیں۔

قبل ازیں بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اوور کاسٹ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔

اس موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بورڈ پر بڑا اسکور کھڑا کرکے بنگال ٹائیگرز کے بالرز کو پریشر میں لائیں۔

ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل باعث گیلی آؤٹ فیلڈ سے ٹاس تاخیر کا شکار رہا تاہم بعدازاں امپائرز نے گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ٹاس اور کھیل کا آغاز 2:30 بجے کرنے کا فیصلہ کیا۔

امپائرز نے مشاورت کے بعد پہلے دن کا کھیل 48 اوورز تک محدود کردیا ہے جبکہ چائے کا وقفہ محض 20 منٹ کا ہوگا اور میچ شام 6 بجے تک کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا تھا تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔

قبل ازیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے ۔

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کے پاس اچھے باولرز ہیں ، جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ شان مسعود کا کہناتھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے لیکن اب بڑے سکور کی کوشش کریں گے ۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم ، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم منظوراور نسیم شاہ شامل ہیں۔